سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟


سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اعلان کردہ اضافے کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنشنرز کے لیے بھی اچھی خبر ہے، جن کی پنشن میں 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 13 جون کو صوبائی اسمبلی میں 3451 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھی اس فیصلے کی منظوری دی گئی تھی۔
حکومتی اقدام کو ملازمین نے خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں میں اضافے سے کچھ ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles