آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے

ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔ جو روٹ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی نے پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ رویندرجڈیجا ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ ون ڈے بیٹرز میں شبمن گل کا پہلا اور بابراعظم کا دوسرا نمبرہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی، جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راؤنڈر کیٹیگریز میں کئی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

انگلش بیٹر ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز جو روٹ سے چھین لیا۔ تازہ رینکنگ میں بروک سرفہرست آگئے ،جو روٹ دوسرے ، کین ولیمسن تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھے، اسٹیو اسمتھ پانچویں اوربھارتی کپتان شبمن گل چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست تین سو سڑسٹھہ رنز بنائے، شاندار کارکردگی نے انہیں آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بارہ درجے ترقی دے کر تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا بدستور ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیسٹ بولرز میں پہلی پوزیشن برقرارہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بھی تبدیلیاں ہوئیں، ون ڈے بیٹرز میں شبمن گل پہلی، بابراعظم دوسری، روہت شرما تیسری، ویرات کوہلی چوتھی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles