صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی افواہیں بے بنیاد اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہیں: شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں کو بے سروپا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے انہیں جمہوری نظام کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے صدر کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور پراپیگنڈے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت جمہوری ڈھانچے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں اور منفی پراپیگنڈے کا ہرگز حصہ نہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہر نازک دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا اور اپنی سیاسی بصیرت و تجربے سے ہمیشہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر فوقیت دی۔ صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، انہوں نے اپنی مرضی اور سیاسی فہم و فراست سے تمام صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے، جو کہ پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرنے والا ایک تاریخی اقدام تھا۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری آج اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے مضبوط ستون ہیں۔ ان کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ پاکستان میں آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ اور مستحکم رہیں گے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کا غیر سنجیدہ پراپیگنڈا یا افواہ نہ صرف قومی سیاسی استحکام کو متاثر کرتا ہے بلکہ عوامی اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ شیری رحمان نے اپیل کی کہ تمام حلقے قومی مفاد میں ایسی افواہوں سے اجتناب کریں اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles