اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دباؤ (سیلنگ پریشر) دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح 10 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 984.11 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 32 ہزار 419.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری شامل ہیں۔

انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے شیئرز جیسے اٹک ریفائنری (ARL)، نیشنل ریفائنری (NRL)، مری پیٹرولیم (MARI)، اوجی ڈی سی (OGDC)، پی پی ایل (PPL)، پی او ایل (POL)، ایم سی بی، میزان بینک (MEBL)، اور یو بی ایل سرخ نشان پر ٹریڈ کرتے رہے۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جب مارکیٹ نے منافع اور خسارے کے درمیان جھولتے ہوئے دن کے اختتام پر 1 لاکھ 33 ہزار 403.19 پوائنٹس پر معمولی 33 پوائنٹس یا 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ بندش حاصل کی تھی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ گراوٹ کی ممکنہ وجوہات میں مالیاتی پالیسی، عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال، اور سیاسی عدم استحکام شامل ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کار فی الحال احتیاطی رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور بڑی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles