محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم نمی کا تناسب 74 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی کیفیت محسوس ہو رہی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت شہر میں ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم ان کی شدت گرمی کی شدت کو کم کرنے میں ناکافی ہے۔
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور گرمی سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کریں۔