
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے قتل کی کوشش کے پیچھے امریکا نہیں اسرائیل تھا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران انہیں بھی قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان پر حملے کے پیچھے امریکا نہیں بلکہ اسرائیل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں شریک تھے جب اس علاقے میں اسرائیلی بمباری کی گئی۔
صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرتا اور مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم یہ شمولیت کچھ شرائط سے مشروط ہوگی۔