
سینیٹ کا اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے منعقد ہوگا، جس کا پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق نو قائمہ کمیٹیاں آٹھ بلز پر اپنی رپورٹس ایوان میں پیش کریں گی۔ نیشنل اکنامک کونسل کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کی سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پر توجہ دلاو نوٹس سینیٹ میں پیش ہوگا، جسے سینیٹر ذیشان خانزادہ ایوان میں پیش کریں گے۔
یہ اجلاس اہم مسائل پر بحث کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ملکی معیشت اور سیکیورٹی کی صورتحال پر توجہ دی جائے گی۔