
پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخاراحمد نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ پاکستان کو جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت ملی۔
اجلاس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخاراحمد نے
صدر کی حیثیت سے نمائندگی کرنا بڑا اعزاز ہے، پاکستان اقوام متحدہ کا ذمہ دار اور متحرک رکن ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، پاکستان تنازعات کا یو این چارٹر کے مطابق پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کے حل کا حامی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔