
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حمایت پر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اتوار کو فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں میجر جنرل موسوی نے اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 12 روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک قابل تحسین مثال قائم کی ہے۔
ایرانی کمانڈر نے خاص طور پر پاکستانی عوام کے جراتمندانہ رویے اور صہیونی حکومت کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ان کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کے آغاز کے بعد پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور ایران کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے بھی واضح کیا تھا کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔