وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری


وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں قومی سلامتی، علاقائی کشیدگی میں کمی، اور توانائی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شرکاء کو حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا گیا، جب کہ کابینہ کے اراکین اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت کردی
وفاقی کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران ملکی معاشی و توانائی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پالیسی فیصلوں پر مشاورت مکمل کی گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles