اسرائیل اپنے پائلٹس واپس بلائے، بم گرانا بند کرے، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اپنے پائلٹس واپس بلائے، بم گرانا بند کرے۔ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ دونوں سے ناخوش ہوں۔ زیادہ ناراضی اسرائیل سے ہے۔ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی۔ ایران کبھی جوہری پروگرام شروع نہیں کرسکے گا۔ سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، ایران دونوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش ہوں، اسرائیل سے بہت زیادہ ناخوش ہوں، اسرائیل سے کہا ہے کہ اپنے پائلٹس واپس بلائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہوچکی ہے، ایران اب وہ کبھی جوہری پروگرام نہیں بنا پائے گا، اچھا نہیں لگا، جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے حملے کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے قیام امن کیلئے اچھا کردار ادا کیا، اگر اسرائیل مزید بم گراتا ہے کہ یہ سیز فائرکی خلاف ورزی ہوگی، اسرائیل سے کہتا ہوں کہ تحمل سے کام لیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بی 2 پائلٹس نے اپنا کام شاندار اندازمیں سرانجام دیا ہے۔ جنگ بندی پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles