ایرانی سپریم لیڈر نے جانشینی کیلئے 3 نام تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعوٰی

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرجانشین کون ہوگا؟ ایرانی سپریم لیڈر نے تین نام تجویز کردیے۔ امریکی اخبارکے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی صورت میں علما کونسل تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ خامنہ ای نے جانشین مقررکرنے کے لیے تین علما کے نام تجویز کردیے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق انہوں نے حکم دیا کہ اگر انہیں شہید کر دیا جاتا ہے تو ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس، جو کہ سپریم لیڈر کی تقرری کا ذمہ دار مذہبی ادارہ ہے، فراہم کردہ تین ناموں میں سے ایک کا تقرر کرے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یہ غیر معمولی اقدام اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles