
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی دوران ہوئی۔
ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران-اسرائیل جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی صورتحال اور اس کے اثرات پر گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی نیک تمائیں ترک صدر تک پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔