
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی آغاز ہوا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 7696 پوائنٹس اضافے سے 109053 پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 109478 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 101921 رہی۔
ایک ہفتے میں 8.41 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 970 ارب روپے بڑھ کر 13855 ارب روپے ہے۔