سندھ کے معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کی 3 روزہ سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، علما ومشائخ کے ساتھ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
سندھ کے معروف بزرگ اور ولی کامل حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے 1295 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام کو پہنچی گئیں۔ ملک بھرسے زائرین پہنچے، مزارعقیدت مندوں سے بھرا رہا۔
اختتامی روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی مزار پر حاضری دی، دعا کی اور چادر چڑھائی۔
عرس کے دوران سماع، میلاد، اور نعت کی محافل کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر سیکیورٹی کے ساتھ طبی سہولیات کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔