اسرائیل کا امریکا کو پکارنا کمزوری کی علامت ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایکس پرقوم کے نام پیغام میں لکھا اسرائیل کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیتے رہیں گے ، آپ خوفزدہ ہیں تو وہ آپ کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا سوشل میڈیا پلاٹ فارم پر ایکس پر کہا ہے کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کے لیے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن کو احساس ہوا ایرانی قوم ڈر رہی ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گی۔
آیت اللہ خامنہ ای کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب: ’صہیونیوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘
ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیتا رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن سے وہی رویہ اپنایا جائے جو آج تک اپنایا گیا ہے، مضبوط، ثابت قدم اور بے خوف رہیں۔
انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘
خامنہ ای نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔
کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔
’میزائل نہ رکے تو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردیں گے‘، ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سے وہی سلوک جاری رکھیں جو آج تک کیا ہے۔