لاہور میں ٹریفک وارڈنز آپے سے باہر، شہری سے ناروا سلوک کی فوٹیج منظرعام پر آگئی


لاہور میں ٹریفک وارڈنز آپے سے باہر ہوگئے، ٹریفک وارڈنز کا شہری سے نارروا سلوک واقعے کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں ون وے کی خلاف ورزی موٹر سائیکل سوار اور وارڈنز کے درمیان جھگڑا ہوگیا جبکہ سی ٹی او لاہور کے حکم پر موٹر سائیکل سوار اور دونوں وارڈنز کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ویڈیو میں وارڈنز کو شہری کو اٹھا کر زبردستی رکشے میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، شہری کے ساتھ موجود خاتون وارڈنز کو منع کرتی رہی لیکن ٹریفک وارڈنز نے ایک نہ سنی اور شہری کو رکشہ میں لے کر چلتے بنے۔
سی ٹی او نے دونوں ٹریفک وارڈنز اور شہری کو حوالات میں بند کروا کر ڈویژنل ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ انکوائری میں تینوں قصوروار ٹھرائے گئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles