میانوالی میں ایک گھر کے 3 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق


میانوالی میں ایک گھر کے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو نہر میں گرنے سے بچانے کی کوشش میں باپ اور بھائی بھی ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کندیاں کے علاقہ ہرنولی کے قریب چشمہ جہلم لنک کینال میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد نہر میں ڈوب گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ شیریں نامی بچی لکڑیاں اکٹھی کرتے ہوئے حادثاتی طور پر نہر میں جاگری۔
فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
پولیس کے مطابق بچی کو ڈوبتا دیکھ کر والد منور قریشی اور 13 سالہ بھائی انیس نے فوراً نہر میں چھلانگ لگا دی تاکہ اُسے بچا سکیں، لیکن بدقسمتی سے تینوں افراد پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نہر کی موجوں کی نذر ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles