: پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر روکنے کے لیے ان کے ڈیسک پر لگے تمام مائیک توڑنے کا الزام عائد کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں بطور اپوزیشن لیڈر ان کی تقریر تھی، مگر تقریر سے قبل ان کے مائیک توڑ دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ’ان کے ذہنوں میں بانی پی ٹی آئی کا خوف ہے، اسی خوف نے ان سے یہ حرکت کروائی۔‘ انہوں نے الزام لگایا کہ فارم 47 کی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اور اسی کے نتیجے میں اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن نے واقعے کے بعد اجلاس میں شدید احتجاج کیا اور مائیک توڑنے کی کارروائی کو جمہوری روایات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔