ایران کا ’اسرائیل کے دل پر‘ اب تک کا سب سے بڑا حملہ

ایران کی جانب سے ’اسرائیل کے دل پر‘ اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں اب تک 65 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔

اسرائیل کا ایران کے ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملہ، اسرائیلی اسپتال پر ایرانی میزائل حملے میں 40 زخمی

رپورٹ کے مطابق صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرائے گئے۔

ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا، ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ جنوبی اسرائیل کے شہر بیئر شیوا میں اسپتال پر ایرانی میزائل حملہ کیا گیا۔

ایران اسرائیل ’حالت جنگ‘ میں نہیں: ماہرین کا دعویٰ، تو جنگ ہوتی کیا ہے؟

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا جس میں مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles