دنیا کا مہنگا ترین کی بورڈ، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے؟

دنیا کا سب سے مہنگا کی بورڈ Adata Golden Summoner ہے، جس کی قیمت تقریباً 10,000 ڈالرز ہے۔

یہ XPG Summoner گیمنگ کی بورڈ کا 24 کیرٹ سونے سے مزین خصوصی ورژن ہے، جسے صرف 6 محدود نمونوں میں تیار کیا گیا ہے۔

کی بورڈ کی بنیادی ساخت ایلومینیم پر مشتمل ہے، جو اسے وزن میں بھاری بناتی ہے۔ اس میں 104 بٹن، RGB بیک لائٹنگ، میڈیا کنٹرولز اور والیوم رولر جیسی تمام خصوصیات شامل ہیں۔ اگرچہ اس کی تکنیکی خصوصیات XPG Summoner جیسی ہی ہیں، لیکن اس کی قیمت اور نایابی اسے ایک لگژری گیجٹ بناتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے والوں کے مطابق سونے کی سطح ہاتھوں کو ٹھنڈا کر دیتی ہے، جو طویل استعمال میں غیر آرام دہ ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، طلائی سطح پر حروف اور علامات واضح نظر نہیں آتیں، جس سے عملی استعمال میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles