ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، امریکا نے حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہونگے۔
ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نےاپنے پیغام میں کہا جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ایران دھمکیوں کا جواب کیسے دیتا ہے،جنگ ہو یا امن،مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم قبول نہیں کریں گے۔
مزید کہا ایران پر حملہ کرکے اسرائیل نے بڑی غلطی کردی،اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔
امریکا اور اسرائیل کی قتل کی دھمکیاں: شہادت کا رتبہ پاگئے تو آیت اللہ خامنہ ای کا ممکنہ جانشین کون ہوگا؟
قوم سے اپنے خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایک باوقار اور خوددار ملک ہے، جو کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران دھمکیوں کا کس طرح جواب دیتا ہے۔
سپریم لیڈر نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ”امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ ہماری مسلح افواج مکمل تیار ہیں اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔“
ایران نے یروشلم سمیت اسرائیل بھر میں ٹریک نہ ہونے والے میزائل داغ دئے، اسرائیل کا ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہیدوں کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور اسرائیل کو اپنے ”مجرمانہ اقدامات“ کی سزا ضرور بھگتنا ہو گی۔ ان کے مطابق یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی قیادت ہر سطح پر اس صورتحال کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے، اور اگر امریکا نے مداخلت کی کوشش کی تو اس کا بھی پوری قوت سے سامنا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو بھرپور جواب دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، امریکی مداخلت کابھرپور جواب دیاجائےگا۔