خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسیکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 72 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندکش ریجن افغانستان تھا۔