’میزائل نہ رکے تو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردیں گے‘، ٹرمپ کی ایران کو بڑی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میزائل نہ رکے تو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردیں گے، ہمیں معلوم ہے نام نہاد لیڈر کہاں چھپا ہے، نام نہاد سپریم لیڈر ہمارا آسان ہدف ہے، اس وقت ہم انہیں مارنا نہیں چاہتے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا تھا لیکن اب انہوں نے ایران کو بڑی دھمکی دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران غیر مشروط طور پر سرنڈر کردے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو نام نہاد سپریم لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن وہاں محفوظ ہیں، مگرہم ابھی انہیں مارنا نہیں چاہتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغے جائیں، ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں ایران کے آسمانوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازوسامان موجود تھا اور وافر مقدار میں تھا لیکن وہ امریکی ساختہ، تخلیق کردہ اور تیار کردہ سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ’اچھے پرانے امریکا‘ سے بہتر نہیں جنگی سامان تیار نہیں کر سکتا۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

ایرانی حملوں میں 24 اسرائیلی مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں جبکہ اسرائیل کے حملوں میں ملٹری لیڈرشپ اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت 224 ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles