ہائی ٹیک جیکٹ، جو آپ کو کہیں بھی سیکنڈوں میں سُلا دے گی

جاپان جو دنیا کی سب سے زیادہ نیند سے محروم قوموں میں شمار ہوتا ہے، وہاں ایک جدید اور دلچسپ ایجاد نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ جاپانی ڈیزائن فرم ’کونیل‘ اور’این ٹی ٹی ڈی ایکس پارٹنر’ کی مشترکہ کاوش سے تیار کی گئی یہ ’اسمارٹ پفر جیکٹ‘ نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

پرسکون نیند، ٹیکنالوجی کے ساتھ

یہ جیکٹ صارف کے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور ذہنی دباؤ جیسے بایومیٹرک ڈیٹا کو ایک رنگ یعنی پہننے والی انگوٹھی کے ذریعے جمع کرتی ہے، اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص روشنی اور موسیقی فراہم کرتی ہے تاکہ نیند کو بہتر بنایا جا سکے۔

جیکٹ میں نصب ہلکی سرخ روشنی نیند کی کیفیت میں اضافہ کرتی ہے جبکہ نیلا رنگ جاگنے میں مدد کرتا ہے۔ روشنی اور موسیقی کا تال میل سانس کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ گہری اور پر سکون نیند حاصل ہو۔

تھکن کے باوجود نیند نہ آنے کی وجوہات

’پورٹیبل نیند‘ کا نیا تصور

اس جیکٹ کا ڈیزائن جاپان کے قدیم دور ’ایدو‘ کے روایتی ’یوگی‘ لباس سے متاثر ہے، جو بستر اور کپڑوں کا حسین امتزاج ہوتا تھا۔ جدید جیکٹ میں ایک بڑا ’ہڈ‘ بھی موجود ہے جو پرائیویسی فراہم کرتا ہے، اور جیکٹ کو عام لباس کی طرح روزمرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نیند نہ آنا (انسومینیا) ایک تشویشناک مسئلہ

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جاپان دنیا کے 20 بڑے ممالک میں نیند کے دورانیے کے لحاظ سے آخری نمبر پر ہے۔ جاپانی شہری اوسطاً ہر رات فرانس کے مقابلے میں 94 منٹ کم سوتے ہیں۔ نیند کی کمی کے باعث جاپان کو ہر سال 138 ارب ڈالرز جو کہ جی ڈی پی کا 3 فیصد ہے، کا نقصان ہوتا ہے۔

مستقبل میں نیند کی بہترین حکمتِ عملی

اگرچہ یہ جیکٹ ابھی صرف ایک ’کانسیپچوئل پروٹوٹائپ‘ ہے، مگر اسے 2025 اوساكا ایکسپو میں عوام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جہاں لوگ خود اس کا تجربہ کر سکیں گے۔

پروجیکٹ کے سربراہ دایِ میاتا کا کہنا ہے، ’ہم لوگوں سے یہ نہیں کہہ رہے کہ کم سونا کافی ہے بلکہ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر کوئی شخص چھ گھنٹے سوتا ہے تو بہتر نیند کی تکنیکس کے ذریعے اسے آٹھ گھنٹے جتنا آرام دیا جا سکتا ہے۔‘

مسلسل 3 راتوں تک نیند کی کمی سے کس بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

کیا مستقبل کا لباس نیند کا محافظ ہوگا؟

’این ٹی ٹی ڈی ایکس‘ پارٹنرز کے پروڈکشن مینیجر تیپے اوگاتا امید کرتے ہیں کہ یہ نیند کی ٹیکنالوجی مستقبل میں عام کپڑوں میں ضم کی جا سکے گی۔ وہ نیند کے لیے مختلف میوزک آپشنز اور صارف کی نیند کو مزید ذاتی نوعیت دینے کے امکانات پر کام کر رہے ہیں۔

یہ جیکٹ ایک ’گیجٹ‘ سے بڑھ کر ایک ثقافتی تبدیلی کا آغاز ہے۔ جو نیند کو کام کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے کے بجائے، صحت مند زندگی کے لیے بنیادی ضرورت تسلیم کرتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles