معیشت میں بہتری کی نوید، رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند خبر، مالی سال 24-2023 کے ابتدائی 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023 میں اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، تاہم اپریل 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

گزشتہ سال مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں موجودہ صورتحال کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles