اسرائیل کے بڑے حملے کا امکان، ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور پر شہر خالی کر دیں‘۔

ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہوگا، لہٰذا تہران کو فوراً خالی کر دیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ٹرمپ کے بیان کو عالمی حلقوں میں شدید تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اسے ممکنہ جنگی پیش رفت کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر چین نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل سے فوری انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔ چینی سفارتخانے نے شہریوں کو زمینی راستوں سے علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس لیے چینی شہری فوری طور پر اردن کی طرف نکل جائیں۔

اسی تناظر میں جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کو جلد از جلد چھوڑ دیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles