ٹیکس کٹوتی کیوں کی؟ صارف مشتعل، بینک مینجر کی پٹائی کردی

بھارت کے شہر صوبے گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک چونکہ دینےوالا واقعہ پیش آ یا ہے جہاں صارف ٹیکس کٹوتی پر مشتعل ہوگیا اور اس نے بینک منیجر کی پٹائی کردی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ایک صارف نے فکسڈ ڈپازٹ سود پر ٹیکس کتوتی کے کرنے پر بینک مینیجر پر مشتعل ہوکر حملہ کردیا اور اس نے مینیجرکی قمیض پھاڑ دی اور ایک ملازم کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹس کے مطابق صارف جس کی شناخت جمن راول کے نام سے ہوئی ہے، فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کی کٹوتی کے بعد انتہائی مایوس ہو گیا۔ بات اس قدر بڑھ گئی کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی اوراس کے بعد اس نے برانچ منیجر سوربھ سنگھ پرحملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی بھی زینت بنی جس میں بینک مینیجراور صارف کو بری طرح لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمن راول کی ماں اور بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑائی کو ختم کرواکر معاملے کو ختم کروادیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles