
وزیراعظم شہبازشریف پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچ گئے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
پارٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم ، میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیں گے ۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر بھی حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔