
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملک کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے، جنہیں جدید فضائی دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق گرائے گئے طیاروں میں F-35 شامل ہیں۔
ایرانی حکام نے ان کارروائیوں کو اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ قرار دیا، جبکہ اسرائیل نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔