کراچی: قائدآباد اور ملیر میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس


شہر قائد کے علاقوں قائدآباد اور ملیر میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔ زلزلے کے جھٹکے رات 1 بجکر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے مضافاتی علاقے تھے۔
زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے شہریوں کو افواہوں سے گریز کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles