
ایران نے امریکا کو واضح دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ ناکام ہوا اور امریکا نے ایران پر حملے کی جرات کی، تو ایران خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو بلاجھجک نشانہ بنائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے اپنے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ ایران امن چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو ہم سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ حالات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے اور جوہری مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لیکن اگر امریکا نے جارحیت کی راہ اپنائی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘
امریکا نے آزاد فلسطین کے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
عزیز نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں۔ ایرانی وزیر دفاع نے تنبیہ کی کہ ’اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو پچھتانے کا موقع بھی نہیں ملے گا‘۔
’صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے‘: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کو امید
دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کے روز سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے کا امکان ہے۔ عالمی طاقتیں امید کر رہی ہیں کہ فریقین سفارتی عمل کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔