عمران خان سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔
کوآرڈینیٹر انتظار پنجھوتھہ نے ملاقات کے لیے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔ کل وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ اور علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔
اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، ان کے ساتھ تنویر راجپوت اور احسن حمید اللہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، عمران خان کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles