
رواں سال 16 لاکھ73 ہزار سے زائد حجاج کرام نے وقوف عرفہ اور مزدلفہ کے مقدس مقامات پر عبادات کی انجام دہی کے بعد آج جمرہ عقبہ کی رمی کی رسم ادا کی۔ حجاج کرام نے اللہ کے حضور جانور قربان کرنے کے بعد اپنے بال حلق کرائے اور احرام کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مناسک حج کے اختتام کے قریب ہے، حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں گزار کر طلوع آفتاب کے فوراً بعد جمرہ عقبہ کی رمی کی۔
اس کے بعد قربانی کی سنت ادا کی گئی جسے دم شکر کہتے ہیں اور احرام کی تکبیر تشریق کے ساتھ پابندیوں سے نجات حاصل کی۔
اب حجاج کرام طواف زیارت کریں گے اور 11 اور 12 ذوالحج کو منیٰ میں قیام کریں گے۔
حج کے تمام مناسک مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی سے پہلے طواف وداع ادا کیا جائے گا۔