
وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ کر رہے ہیں ، جہاں وہ ایک اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جرگے میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء، گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جرگے کے دوران صوبے کے عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
یہ دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔