
شام میں مقامی بغاوتیں شروع ہونے سے صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
کرد فورسز نے عراقی سرحد کے قریب بڑے شہر دیرالزور پر قبضہ کرلیا۔ خبرایجنسی کے مطابق کرد جنگجوؤں نے مشرقی صحرا سے بشارالاسد کی فوج کو نکال دیا۔
جنگجوؤں نے ڈیرہ صوبے میں فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ باغیوں کی حمص کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ مسلح گروپوں کا ہدف دمشق ہے، امید ہے شام میں مسلح گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔
رجب طیب اردوان نے شامی ہم منصب صدر بشارالاسد کو ملاقات کی دعوت دی مگر مثبت جواب نہیں ملا۔
دوسری جانب روس نے اپنے شہریوں کو شام چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیل نے بھی شام سے متصل سرحد پر فوج میں اضافہ کردیا۔