پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی: انتظامیہ کا طلبا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہگامہ آرائی اور توڑپھوڑمیں ملوث جمعیت کے کارکنوں کےخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔
نامزد کارکنان کےخلاف قانونی کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو خط بھی بھیج دیا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعیت نےافواہیں پھیلا کر یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی ہے
ترجمان جامعہ پنجاب کےمطابق عینی شاہدین اورفوٹیجز کی مدد سےحملےمیں ملوث 11 کارکنوں کی شناخت کی۔ جمعیت کے30 نامعلوم کارکنوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ بلا امتیاز واقعےمیں ملوث طلباء کے خلاف کارروائی کرے گی۔ کیمپس میں غندہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles