توشہ خانہ ٹو کیس، بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر


توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
ضمانت منسوخی کی درخواست ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ، بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں
پیش نہیں ہو رہی ہیں، عدالت ان کی ضمانت منسوخ کرے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles