
سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں گھرمیں کھیلتےہوئے6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی جناح کالونی میں پیش آیا جہاں گھرمیں کھیلتےہوئے6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
مرنےوالی بچیوں میں7سالہ مریم ،6 سالہ سونیا،ایک سالہ دعا فاطمہ، 4 سالہ سویرا رانی ،6 سالہ آمنہ اور8 سالہ سمیہ شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھرمیں ڈرم کوصاف کرنے کے بعد گھروالے خود باہر چلے گئے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔