کراچی: ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ پیرآباد میں درج


قصبہ کالونی میں گھر میں داخل ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، گھرمیں ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج کیا گیا، مقدمہ میں ڈکیتی، لوٹ مار اوردہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔
مقدمہ کے متن کے مطابق 2 مسلح ملزم گھرمیں داخل ہوئے ، 25 لاکھ 94 ہزار روپے نقد اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے گھرمیں موجود لائسنس یافتہ پستول بھی چھینا، ملزمان فرار ہونے لگے تو بیٹے نے گیٹ باہرسے بند کردیا، ملزمان چھت کے راستے پڑوس والے گھرمیں کودے۔
مدعی مقدمہ مبارک شاہ نے بتایا کہ ہیلپ لائن پراطلاع دی توپولیس کی نفری موقع پرپہنچی اور ڈاکوئوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
درج مقدمہ کے مطابق مقابلے میں دونوں مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہوئے، جو بعد میں دم توڑ گئے، مقابلے میں اہلکار تنویربھی زخمی ہوا ہے۔
مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے آڈیوسوشل میڈیا پر جاری ہوئی ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ مرنے والے دونوں مبینہ طور پر ڈاکو ہی تھے ، اگر کسی کے پاس کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
کراچی پولیس چیف نےکہا کہ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کو تفتیشی افسر مقرر کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles