اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا


سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15اپریل تک کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، چیئرمین سینیٹ کنونشن سے افتتاحی خطاب کرینگے، 15 اپریل کو وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کنونشن سے خطاب کرینگے،اسی ممالک سے 15 سو سے زائد پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں مختلف ممالک سے اوورسیزپاکستانیوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، شرکا کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا ہے۔
کنونشن میں اسی ممالک سے 15 سو سے زائد اوورسیز پاکستان آئیں گے کنونشن کا باقائدہ آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔
پاکستان پہنچنے والے اوورسیز کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانی حکومت وقت کے ساتھ کھڑی ہے، امید کرتے ہیں حکومتی اقدامات اور پالیسی سے اوور سیزپاکستانیوں کےلیے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی بہتری کے لیے جو ہوسکا ہم کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles