
کراچی میں خونی ٹریلرز کولگام نہ ڈالی جاسکی۔ ویٹا چورنگی پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، سوار سیکیورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے ایک اور شہری کی جان لے لی ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شہری کچل کر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی سیکورٹی اہلکار ہے، 99 روزمیں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوچکی ہے۔
شہر میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 ہوگئی۔