
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے امریکہ اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وفد کی قیادت سینئیر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے تناظر میں ہوئی وفد نے اپنی قسم کی پہلی کانفرنس کو سراہا۔
وفد نے باہمی مفید شراکت داروں کے ذریعہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کی پالیسی کی تعریف کی ہے۔