
ملک میں غیرقانونی طورپر رہائش پذیر افغانوں کی بے دخلی جاری ہے، آج طور خم سرحد کے راستے مزید 3 ہزار 669 افراد کو بے دخل کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق آج 2 ہزار 242 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغان شہری رضا کارانہ طور پر لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے، جہاں قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے بے دخل کیا گیا۔
مختلف شہروں سے گرفتار ایک ہزار 427 غیر قانونی مقیم افغانوں کو سیدھا طورخم سرحد منتقل کردیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 11 ہزار 371 غیر قانونی مقیم غیرملکی افغانوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔