اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، وحشیانہ حملوں میں مزید 112 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 112 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دار الارقم اسکول پر حملہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار 523 فلسطینی شہید اورایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کرکے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles