پشاور؛ پولیس اسکواڈ پر اندھادھند فائرنگ سے دو اہلکار زخمی


خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں ابابیل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی
پشاور میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ، سابق ناظم جاں بحق
جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پشاور میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی
دوسری جانب پشاور میں چمکنی کی حدود کالوخیل میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles