
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ٹانک میں ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل 2 اپریل کو کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی میں کرفیو نافذ ہوگا۔
جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفیکیشن کے مطابق کڑی وام اور جنڈولہ میں بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، کوڑ قلعہ براستہ گومل وانا شاہراہ کھلی رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مسافر متبادل راستہ اختیار کریں۔