پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزارپوائنٹس عبور کر گیا


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 835 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 2 ہزار 192 پر پہنچ گیا۔ صبح سے اب تک کے کاروباری دوران، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار 288 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے آج کے مثبت آغاز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles