
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ کوہاٹ جرگہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ سیاسی قائدین کا قافلہ گورنر ہاؤس پشاور سے کوہاٹ روانہ ہوا، جرگہ وفد میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام ، اے این پی کے میاں افتخار حسین شامل ہیں۔
جرگے میں قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ ، جے یو آئی (س) کے حافظ عبدالرافع بھی شامل ہیں، وفد میں جے ہو آئی (س)، جماعت اسلامی، شیعہ علمائے کونسل، مسلم لیگ ق اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما موجود ہیں۔
سیاسی قائدین کے گورنر ہاؤس آمد پر فیصل کریم کنڈی نے دیگر سیایس جماعتوں کے ہمراہ انکا خیر مقدم کیا۔
کرم میں قبائلی جھڑپوں کے 11ویں روز مزید 6 افراد جاں بحق
ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 130 تک پہنچ گئی۔
ضلع کرم میں 21 نومبر کو ایک مسافر قافلے پر حملے کے نتیجے میں 45 افراد کی ہلاکت کے بعد 22 نومبر سے ضلع کرم کے مختلف جگہوں میں شروع ہونے والی جھڑپیں آج 11 ویں روز بھی جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے بعد اب ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے افراد کی تعداد 130 ہوگئی جبکہ 186 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
قبائلی جھڑپوں کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے دیگر راستے بھی بند ہیں، مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمدورفت بھی معطل ہے جبکہ شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
کرم: جھڑپوں میں 50 افراد کی ہلاکت اور 120 افراد زخمی ہونے کے بعد قبائل کے درمیان سیز فائر
ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>