بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عبوری ضمانت میں توسیع


اے ٹی سی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ چیلنج؛ عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
یاد رہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر 26 نومبر کے احتجاج میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بشری بی بی کی جانب سے وکلا انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles